اتوار 23 فروری 2025 - 17:39
ہم اپنے عہد پر قائم رہیں گے چاہے ہمیں شہید ہی کیوں نہ کر دیا جائے

حوزہ/ بیروت میں قائد مقاومت کے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم آج اس شخصیت کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں جو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے نمونہ عمل تھی، ہم سید نصراللہ سے کئے اپنے عہد کو پورا کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ عوام سے محبت کرتے تھے اور عوام بھی ان سے محبت کرتے تھے وہ مزاحمتی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم نے سید حسن نصراللہ کو کھو دیا لیکن وہ ہمارے درمیان زندہ ہیں، اللہ کی راہ میں شہادت پانے والے کبھی نہیں مرتے بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے، چاہے ہم سب مارے جائیں، ہمارے گھر تباہ ہو جائیں، ہم مزاحمت کے آپشن سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ ہم آج ہم دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے عملی نمونے کو الوداع کر رہے ہیں۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم آج اس شخصیت کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں جو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے نمونہ عمل تھی، ہم سید نصراللہ سے کئے اپنے عہد کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد سید حسن نصر اللہ کے نام سے آپ سے مخاطب ہوں، اے عزت و شرافت اور وفا شعاری کے حامل لوگو جنہوں نے ہمار سر فخر سے بلند کیا، آج ہم اپنے مجاہدین، عوام، روئے زمین کے کمزوروں، مظلوموں اور فلسطینیوں کے دل سید مقاومت کو الوداع کہتے ہیں۔ نعیم قاسم نے زور دیا کہ ہم اس امانت کو برقرار رکھیں گے اور ہم اس راستے پر چلتے رہیں گے اور میں آپ سے بیعت کرنا چاہتا ہوں اور آپ کی قوم بھی اسی طرح آپ سے بیعت کرنا چاہتی ہے، اے نصراللہ! ہم اس عہد پر قائم رہیں گے، آج ہم دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے عملی نمونے کو الوداع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک تاریخی، قومی، عرب اور اسلامی رہنما کو الوداع کہہ رہے ہیں جو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے نمونہ عمل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha